ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے اروناچل اور سکم اسمبلی انتخابات کیلئے جاری کی 18 امیدواروں کی فہرست

بی جے پی نے اروناچل اور سکم اسمبلی انتخابات کیلئے جاری کی 18 امیدواروں کی فہرست

Thu, 21 Mar 2019 23:29:37    S.O. News Service

يٹانگر / گیگٹوک ، 21 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہولی کے تہوار میں اڑتے رنگوں کے درمیان انتخاب سرگرمیاں کم نہیں ہوئی ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اروناچل پردیش اور سکم کے اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔بتا دیں کہ اروناچل پردیش میں اقتدار پر قابض بی جے پی اس بار تمام 60 سیٹوں پر اکیلے انتخابات میں اتر رہی ہے۔اس سے پہلے بی جے پی نے اروناچل پردیش کی 54 نشستوں کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تھا،اب باقی چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بی جے پی نے 32 سیٹوں سکم کے لئے بھی 12 امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔غور طلب ہے کہ بی جے پی سکم میں سکم کرانتی کاری مورچہ (ایس کے ایم) کے ساتھ الیکشن لڑنے والی تھی لیکن ایس کے ایم نے آخری وقت میں اتحاد سے انکار کر دیا اور اکیلے انتخابات میں اترنے کا اعلان کیا۔

آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ اروناچل پردیش کے موجودہ وزیر اعلی پیماکھانڈو مکتو اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔اس سے پہلے منگل کو اروناچل پردیش میں بی جے پی کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا تھا، جب اس کی حکومت کے وزراء اور ممبران اسمبلی سمیت کل آٹھ رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی۔یہ تمام لیڈرکونراڈ سنگما کی قیادت والی نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) میں شمولیت اختیار کی۔اروناچل کی 60 اسمبلی سیٹوں کے لئے 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں۔

بات اگر منی پور کی کریں تو وہاں پر پون کمار چاملگ کی قیادت والا سکم ڈیموکریٹک فرنٹ (ایس ڈی ایف) اقتدار میں ہے۔ریاست کی تمام 32 اسمبلی سیٹوں کے لئے 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔سکم میں اس بار سابق فٹ بالر بائی چگ بھوٹیا کی پارٹی ’ہمارو سکم‘ بھی انتخابات میں اتر رہی ہے۔


Share: